اسلام آباد..دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ ہندکے افغانستان میں موجود کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہندوستانی ادارے تحریک طالبان پاکستان کو دوسری دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے بڑھانے کیلئے موثر ذریعے کے طورپر بھی استعمال کررہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ہندوستانی بحریہ کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کا اعترافی بیان بھی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہند کے ملوث ہونے کاٹھوس ثبوت ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد ی کے واقعات میں ہند کے ملوث ہونے کے ثبوت اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر دے چکا ہے۔ عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت کلبھوشن کیس میں بھی یہ شواہددئیے گئے ہیں۔