Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے خلاف اعلان جنگ نہیں کیا،امریکہ

 نیویارک ...  شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امر یکہ نے اعلان جنگ کر دیا تاہم وائٹ ہائوس نے اس کی تردید کی ہے ۔ نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہاکہ اب پیانگ  یانگ جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ امریکی بمبار طیاروں کو مار گرا سکتے ہیں، چاہے وہ ملکی فضائی حدود سے باہر ہی کیوں نہ پرواز کررہے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ امر یکہ نے اس جنگ کے آغاز میں پہل کی ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے امریکی صدر کی دھمکی کا جواب بھی وقت آنے پر دیا جائے گا۔دریں اثناء وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے شمالی کوریا کے اس دعوے کومسترد کردیا کہ صدرٹرمپ نے اعلان جنگ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف جنگ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔بین الاقوامی سمندر کی حدود میں اڑنے والے کسی بھی جہاز کو کوئی ملک گرانے کا اختیار نہیں رکھتا ۔

شیئر: