Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پدماوتی گوری،دیپکا سانولی، فلمی شائقین سیخ پا

 
بالی وڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی تاریخی واقعات پر فلمیں بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں تاہم ان کی ہر فلم کسی نہ کسی تنازع میں ضرور گھِر جاتی ہے۔حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدماوتی کا پوسٹر جاری ہوا جس میں فلم کی ہیروئن دیپکا پڈوکون کو رانی پدما وتی کے روپ میں دکھایا گیا ہے تاہم ہندوستانی شہری اور خصوصاًفلمی شائقین اس کردار کے لئے دیپکا کو منتخب کرنے پر سیخ پا ہو رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ رانی پدما وتی کافی خوبصورت اور گوری تھیں جبکہ دیپکا کی رنگت سانولی ہے لہٰذا وہ اس کردار کے لئے درست انتخاب نہیں۔فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی اور اس میں دیپکا کے ساتھ رنویر سنگھ بھی نظر آئیں گے جو علاءالدین خلجی کا کردار ادا کریں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہندوستانی شہریوں نے دیپکا کو کاسٹ کرنے پر فلمسازوں پر خوب تنقید کی۔انہوںنے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی تاریخ کو مسخ کر کے پیش کریں گے۔ بعض لوگوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ اس فلم میں کترینہ کیف یا ایشوریہ رائے جیسی گوری رنگت کی حامل کسی ہیروئن کو کاسٹ کیا جانا چاہئے تھا۔ ایک صارف نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پوسٹر میں دیپکا کی جگہ کترینہ کیف کی تصویر لگا دی۔
 
 
 
 
 

شیئر: