Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کی رہائی کیلئے ایک کروڑروپےکا مطالبہ

پونے ۔۔۔۔پولیس نے 9سالہ مغوی بچے کو 75گھنٹے بعدچنچوڑی علاقہ کے نگڈی سے بازیاب کرالیا۔لڑکا ٹیوشن سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں اس کا اغوا ہوگیا۔اغوا کاروں نے لڑکے کے گھروالوں سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ۔تفصیلات کے مطابق اوم سندیپ جب ٹیوشن ختم کرکے گھرلوٹ رہا تھاتو راستے میں ایک سفید رنگ کی کار سے آئے نا معلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا۔ 2گھنٹے گزر جانے کے بعد اوم کے گھر والوں کو تشویش ہوئی اور وہ ٹیوشن سینٹر پہنچے تو معلوم ہوا کہ لڑکا دیگر بچوں کے ساتھ جاچکا ہے بعد ازاں اوم کے والد سندیپ نے پولیس اسٹیشن میں لڑکے کی گمشدگی کی شکایت درج کرادی۔پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اوم کی تلاش شروع کردی۔ اس مہم میں 400پولیس والوں نے حصہ لیا۔ اس دوران اغواکاروں کی جانب سے اوم کے دادا کے پاس فون آیا جس میں انہوں نے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا ۔پولیس نے اغواکاروں سے بات چیت کی توانہوں نے  60لاکھ روپے کی بات کی۔لڑکے کے والدین کے خاموش رہنے کے بعد اغواکاروں نے 20لاکھ روپے پر سمجھوتہ کرنے کیلئے راضی ہوگئے۔پولیس نے لوکیشن معلوم کی تو وہ چنچوڑکا نکلا۔پکڑے جانے کے ڈر سے اغوا کاروں نے لڑکے کوشام 6بجے پورنا نگر علاقے میں چھوڑدیا۔

شیئر: