یمنا ایکسپریس وے پر حادثہ، 4ہلاک
متھرا۔۔۔۔اتر پردیش میں متھرا ضلع کے مہاون علاقے میں ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ میں کار میں سوار2بچوں سمیت 4افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر5زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوئیڈا سے کچھ لوگ آگرہ جارہے تھے ۔ یمنا ایکسپریس وے پر اچانک نیل گائے کے سامنے سے آکرٹکرانے سے کار الٹ گئی ۔ حادثے میں کار میں سوار 2بچوں سمیت 4افراد کی موت ہوگئی۔5 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں 3کی حالت نازک ہے۔