ویمنز ا یشزسیریز : انگلینڈ اسکواڈ کا اعلان
لندن: انگلش کرکٹ حکام نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ویمنز ایشز سیریز کیلئے ا سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔رواں برس جولائی میں ورلڈ کپ کے فاتح اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بیتھ لانگسٹن کی جگہ 18 سالہ لیفٹ آرم ا سپنر سوفی ایکلیسٹن کو اس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ برس ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔28 اکتوبر سے شروع ہونے والی ویمنز ایشز سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ ہیں جبکہ بقیہ اسکواڈ ٹامی بیوماو¿نٹ، کیتھرین برنٹ، سوفی ایکلیسٹن، جارجیا ایلوس، جینی گن، ایلکس ہارٹلے، ڈینلی ہیزل، لارا مارش، اینیا شربسول، ناٹ اسکیور، سارہ ٹیلر، فران ولسن، لارین ونفیلڈ اور ڈینلی ویٹ پر مشتمل ہے۔