Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف،متحدہ گٹھ جوڑ پارلیمنٹ پر حملہ ہے،بلاول

لاہور ... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ کے خلاف پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اتحاد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی کوشش کو پارلیمان اور اس کی قوت پر حملہ قرار دیا ہے۔ اےک بےان مےںبلاول بھٹو نے کہا کہ خورشید شاہ نے پارلیمان کو مضبوط بنانے کےلئے کلیدی کردار ادا کیا اور ہر بحران کے دوران اس کے تقدس کی حفاظت کی۔جس سے پارلےمنٹ اورجمہوریت کے اسٹیک ہولڈرز کو خطرہ تھا۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ خورشید شاہ کی حکمت عملی اور کاوشیں تھیں جس کے باعث پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم دونوں اس وقت پارلیمان میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ پارلیمانی نظام کی جڑوں پر کلہاڑا مارنے کے باوجود وہ اس کی مراعات سے مستفیض ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو رےموٹ کنٹرولڈ کوششوں کے ذریعے حزب اختلاف میں اکثریت حاصل کرنے کے درپے ہیں۔ حقےقتاجمہوری نظام کی روح کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ پارلیمان کو چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین نیب اور نگران حکومت کی مقرری کے متعلق حاصل اختیارات کو کسی فرد یا گروہ کی خواہشات کی بنیاد پر تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی اچانک پینگیں بڑھانے پر پوری قوم شش و پنج کی حالت میں ہے۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے تک دونوں جماعتیں ایک دوسرے کا گلا کاٹنے کے درپے تھیں۔ انہوںنے کہا کہ خورشید شاہ نے پارلیمان کے اختیارات کو تقویت دینے کےلئے سخت محنت کی ہے۔ اپنی فہم و فراست سے اس کی خودمختیاری کی حفاظت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور حزب اختلاف میں موجود سچے جمہوریت پسند نشیب و فراز سے بالاتر ہوکر خورشید شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔بطور قائد حزب اختلاف ان کی کارکردگی شاندار ہے۔پی پی پی کی جدوجہد ِ جمہوریت کیلئے باعثِ فخر ہے۔

 

شیئر: