Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثابت ہوگیا نیوز لیکس ساز ش تھی،عمران خان

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف جیسے وزیر خارجہ کے ہوتے ملک کو دشمنوں کی ضرورت نہیں۔ عسکریت پسندگروپوں کوتسلیم کرناملکی سیکیورٹی کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ ہند اور امریکہ کی خوشامد میں یہ ٹولہ پاکستانی قوم کی قربانیوں تک کو نظر انداز کرچکا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج بھی ان کی جانب سے افواج پاکستان پر پوری شد و مد سے حملے جاری ہیں۔حقیقی مقصد مغرب میں چھپائی گئی چوری کی دولت کو تحفظ فراہم کرناہے۔ عمران خان نے کہاکہ افواج پاکستان کے خلاف اس وقت سازش کی گئی جب وہ متعدد محاذوں پر دشمن سے نبرد آزما تھی۔ اس سے واضح ہوگیا کہ نیوز لیکس سوچی سمجھی سازش تھی۔

 

شیئر: