Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی باباؤں کی لسٹ جاری کرنیوالے مہنت موہن داس لاپتہ

ناسک۔۔۔۔ مہاراشٹر کے مہنت موہن داس  پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئے۔ سنتوں کی تنظیم کے ترجمان نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنت کی تلاش میں اپنا کردار اداکرے۔12دن قبل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے ترجمان مہنت موہن داس 15ستمبر سے لاپتہ ہیں ۔ وہ ممبئی سے ہری دوار جارہے تھے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے فرضی بابا ؤں کی لسٹ جاری کرکے باباؤں کے خیمے میں بھگدڑ مچا دی تھی۔اکھاڑہ پریشد نے حکومت سے اپیل کی کہ مہنت موہن داس کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دی جائے۔

شیئر: