Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھی سیاست یا اوچھی سیاست

نئی دہلی ۔ ۔۔۔۔معیشت کی خراب حالت پر سابق وزیر یشونت سنہا نے اپنے مضمون کے ذریعہ حکومتپر جو تنقید کی تھی اس کا جواب ان کے بیٹے سے ہی دلوایا گیا۔ انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا میں تحریر کئےگئے  مضمون میں جینت سنہا نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت میں شفافیت لانے اور اسے مستحکم بنانے کے لئے مودی حکومت نے تمام اقدامات کئے ہیں جس کافائدہ آنے والوے دنوں میں عوام کو حاصل ہوگا۔اگر کسی کےڈی این اے میں ہی لڑائی اور اختلافات ہوں تو اس کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔ اب بی جے پی میں یشونت سنہا اور ان کے بیٹے جینت سنہا آمنے سامنے ہیں ۔ سابق وزیر یشونت سنہا کے ذریعہ معیشت پر لکھے گئے مضمون کا جواب خود وزیر خزانہ ارون جیٹلی دے سکتے تھے یا کسی بھی ماہر اقتصادیات سے دلوایا جا سکتا تھا مگر یشونت سنہا کو جواب دینے کے لئے ان کے بیٹے کو ہی سامنے  کھڑا کر دیا ہے۔   دفاعکے لئے گھر کے افرادکے استعمال کو اچھی سیاست تو نہیں ، اوچھی سیاست ضرورکہی جاسکتی ہے۔یشونت سنہا کے بیٹے جینت سنہا نےکہا کہ جی ایس ٹی، نوٹ بندی اور ڈجیٹل پیمنٹ کو فروغ دینا ایک بڑا قدم ہے اور مستقبل میں ملک کے عوام کو اس سے فائدہ ہوگا۔ جینت سنہا نے کہا کہ جو لوگ معیشت کے تعلق سے سوال اٹھا رہے ہیں وہ معیشت میں تبدیلی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو نظر انداز کر رہے ہیں ۔ مودی حکومت نے جو قدم اٹھائے ہیں ان کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔ایک یا دو سہ ماہیوں کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار سے کسی حتمی نتیجہ پر پہنچنا ٹھیک نہیں ۔

شیئر: