Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے خلاف نفرت پھیلانے والوں سے ہوشیار رہا جائے، السدیس

    ریاض- - ---  - حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف افترا پردازیوں  اور نفرت انگیز افواہوں  کا بازار گرم ہے۔ سعودی عرب کی حیثیت اور اس کے رتبے کو گرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سعودی عرب اپنے غیر متزلزل اصولوں سے کسی بھی قیمت پر دستبردار نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر السدیس نے خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دینے والے شاہی فرمان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے قیام کے روز اول سے لے کر تاحال قرآن و سنت کی عملداری اور مذہبی و قومی ہم آہنگی کو اپنی پہچان بنائے ہوئے ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شریعت کے بیشتر علماء کی آرا پر ہی سعودی عرب عمل کرتا رہا ہے، اب بھی کر رہا ہے، آئندہ بھی کرے گا۔ بعض لوگ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے موضوع پر سیاست کر رہے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ شاہ سلمان نے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ شرعی قاعدہ یہ ہے کہ اگر کسی مسئلے میں علماء دو گروپوں میں منقسم ہوں تو ایسی حالت میں حاکم وقت کا فیصلہ فقہی اختلاف کے خاتمے کا باعث بن جاتا ہے۔

شیئر: