"حج کا ارادہ کرنے والے پاکستانی سرکاری اسکیم کو ترجیح دیں"
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) پاکستانی حجاج نے واضح کیا ہے کہ پاکستان حج مشن کے انتظامات توقع سے کہیں زیادہ بہتر تھے۔ حاجی رفیق احمد، حکیم محمد فیصل صدیقی، ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی اور حاجی نوید احمد نے اردونیوز سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی عمارتیں 4اسٹار والے ہوٹلوں کے معیار کی تھیں۔ پاکستانی حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل اور خدام الحجاج ہم سب کے شکریہ کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستانی عازمین حکومتی اسکیم کے تحت ہی آنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ حج مشن کے اہلکاروں نے مشاعر مقدسہ ٹرین سے استفادہ نہ کرسکنے والے حجاج کو ان کے کمروں میں پہنچ کر فی حاجی 250ریال واپس کئے۔ ہر حاجی کو جائے نماز ، کمبل او رچٹائی کا تحفہ بھی دیا گیا۔