پی سی بی کی انڈین بورڈ کیخلاف قانونی کارروائی کی تیاری
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے شیڈول کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر انڈین بورڈ بی سی سی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کی تیاری مکمل کر لی۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہند کے خلاف آئی سی سی میں 70 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کریں گے۔پی سی بی نے 2 ہوم سیریز نہ کھیلنے پر ہند کے خلاف 70ملین ڈالر ہرجانہ دائر کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ اس مقصد کے لئے غیر ملکی وکیل کی خدمات بھی حاصل کر لیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم حملہ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوئے۔ جب سری لنکن ٹیم آئے گی تو بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو جائے گی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے سازگار ملک ثابت کریںگے۔