Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کیلئے یوپی کے دروازے بند

لکھنؤ۔۔۔۔روہنگیا مسلمانوں کو ہندوستان میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے نیپال کی سرحد سے متصل7اضلاع مہراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی ، بہرائچ ، لکھیم پور اور پیلی بھیت میں تفتیشی چوکیاں قائم کردیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر پولیس اور بی ایس ایف کے جوان ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور پیدل آنے والوں کی تلاشی لے رہی ہے ۔دراندازی روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی مختلف جگہوں پر نصب کئے گئے ہیں۔سمندری راستوں ،ندی نالوں ، کچے راستے اور عام شاہراہوں پر سیکیورٹی فورس کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔بی ایس ایف نے مغربی بنگال کے 22مقامات پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے جہاں سے روہنگیا مسلمانوں کے ہند میں داخل ہونے کا گمان ہے۔اطلاعات کے مطابق روہنگیوں کو روکنے کیلئے بی ایس ایف مرچ کا سفوف بھی استعمال کررہی ہے۔

شیئر: