Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں رنگ روڈ پر دھماکہ

پشاور... پشاور میں جمعہ کو رنگ روڈ پر دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رنگ روڈ کے علاقے شنواری ٹاون میں نجی اسپتال کے قریب دھماکہ ہوا۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے سے بارودی مواد نصب کررکھا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

شیئر: