پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کیخلاف بنگلور میں احتجاجی مظاہرہ
بنگلور۔۔۔۔پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی اور روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر بنگلور میں گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شہر کے ٹاؤن ہال کے سامنے مختلف تنظیموں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ کسی مذہب کے خلاف اشتعال انگیزی ، اس کے پیروکاروں کے جذبات مجروح کرنا ملک کے آئین کیخلاف ہےاورپیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنیوالی سونوڈنگاراور آر ایس این سنگھ کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی روہنگیا کے پناہ گزینوںکے ساتھ انسانی ہمدردی سے پیش آنے کی مرکزی حکومت سے اپیل کی گئی۔