Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کیلئے 7لاکھ اسامیاں

دمام ۔۔۔۔وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی نے واضح کیا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی اداروں میں سعودیوں کیلئے7لاکھ اسامیاں2030تک نکلیں گی۔ القصبی نے مشرقی ریجن کے ایوان صنعت و تجارت میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو سعودی شہریوں کے مفادات سے ہم آہنگ کرنے کا پختہ عزم کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں جو رکاوٹیں پیش آئیں گی انہیں دور کیا جائیگا۔

شیئر: