Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں کار بم حملہ، 7 افراد ہلاک

 موغادیشو ...صومالی دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں7 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک ریسٹورنٹ کے قریب پیش آیا۔ حکام نے بتایا بارودی مواد سے لدی گاڑی ریسٹورنٹ کے قریب کھڑی تھی۔ دھماکے کا ہدف ریسٹورنٹ اور ایک منی بس تھی ۔ عینی شاہدین نے بتایا جائے وقوعہ پر ہر طرف نعشیں پڑی تھیں۔ زخمی مدد کیلئے پکار رہے تھے۔ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ۔ماضی میں شدت پسند گروہ الشباب موغا دیشیو اور دیگر شہروں میں اس طرح کے حملے کرتا رہا ہے۔ طبی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

شیئر: