Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے شمالی کوریا کیساتھ کارباری منصوبے روکدئیے

 بیجنگ ...چین نے شمالی کوریا کے ساتھ تجارتی منصوبوں پر پابندی عائد کر نے کا اعلان کر دیا ۔ چینی ایوان صنعت و تجارت کے مطابق اگلے 3 ماہ  کے دوران مشترکہ منصوبوں کو روک دیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے مابین نجی سطح پر ہونے والے کاروبار بھی بند کرد ئیے جائیں گے۔ چینی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کاروبار کرنے والی شمالی کورین کمپنیوں کو اپنا کاروبار سمیٹنے کیلئے 120 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ بیجنگ نے یہ اقدام سلامتی کونسل کی جانب سے پیانگ یانگ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد کیاہے۔ چین نے یکم اکتوبر سے شمالی کوریا کو ریفائنڈ پٹرولیم کی بر آمد محدود کرنے اورٹیکسٹائل مصنوعات پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

شیئر: