راولپنڈی ..کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج نے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔ فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری ،پاک فوج کا صوبیدار ندیم جاں بحق اور 3 اہلکارزخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے راولا کوٹ اور رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔ ہندوستانی چوکیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی ہندوستانی فو جیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فوجی ترجمان نے کہاکہ ہندوستانی فوج نے اشتعال انگیزی کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا۔