Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ لیکس: امیتابھ اورایشوریہ نے دستاویزات جمع کرادیں

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اوران کی بہواداکارہ ایشوریہ رائے نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ اپنے مالی معاملات کی دستاویزات ہندوستانی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں جمع کرادیں۔پانامہ لیکس اورآف شورکمپنیوں کی حقیقت نے دنیا میں ہلچل مچادی ہے۔ امیتابھ بچن کانام 1993 سے لے کر1997 تک چارآف شورشپنگ کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے طورپرسامنے آیا تھا۔ ان کا نام سامنے آنے کے بعد لوگوںمیں غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، تاہم امیتابھ بچن نے اپنے اوپرلگنے والے تمام الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا آف شورکمپنیوں سے کوئی تعلق نہیں اورانہوں نے جو بھی پیسہ باہربھیجا وہ قانونی طریقے سے بھیجا تھا تاہم انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اگست میں 33 افراد کے خلاف تحقیقات کا آغازکرنے کا اعلان کیا تھا جن میں امیتابھ بچن اورایشوریہ رائے کا نام شامل تھا۔ اپنے خلاف تحقیقات پرامیتابھ بچن بہت تلملائے تھے لیکن ہندوستانی حکومت اب اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہی ہے لہٰذا امیتابھ بچن اورایشوریہ رائے کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات اورجائداد کے کاغذات جمع کرانے پڑے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: