” سیکرٹ سپرا سٹار “میں عامر خان میوزک پروڈیوسربنیں گے
بالی وڈ اداکار عامر خان اپنی آنیوالی فلم” سیکرٹ سپرا سٹار“ میں میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ عامر خان نے اپنے کردار اور حلئے کی تیاری سے متعلق ایک وڈیو فیس بک پر شیئر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اس فلم میں شکتی کمار نامی ایک ایسے میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کیا ہے جو ہر لڑکی سے فلرٹ کرتا ہے اور اس میں تقریباً ہر برائی موجود ہوتی ہے۔ عامر خان نے شکتی کمار کو اب تک کے مشکل ترین کرداروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ خیال رہے کہ سیکرٹ سپرا سٹار آئندہ ماہ ریلیز کی جائیگی۔