Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم کرنے کے دیسی نسخے

بڑھا ہوا وزن محض انسان کی شخصیت کو متاثر نہیں کرتا بلکہ مختلف بیماریوں مثلا امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول وغیرہ کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے ۔ وزن کم کرنے کی بہت سی ادویات بازار میں دستیاب ہیں لیکن اگر آپ ادویات کے سائڈ افیکٹس کا خطرہ مول لینا نہیں چاہتے تو گریلو ٹوٹکوں کی مدد سے باآسانی بڑھتے وزن پر قابو پا سکتے ہیں ۔
 
کھانے کے کم سے کم 20 منٹ بعد ایک کپ سبز چائے پئیں۔ سبز چائے میں موجود اجزاءجسم سے اضافہ چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسکے استعمال سے جسم میں سے موجود زہریلے مادے بھی خارج ہو جاتے ہیں۔
 
لیموں کا رس بھی وزن کم کرنے کے لئے بہترین ہے۔ لیموں کے چند قطرے ایک چمچ شہد میں ملا کر ایک گلاس نیم گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ پی لیا جائے تو بڑھا ہوا وزن دیکھتے ہی دیکھتے کم ہو جائے گا۔
 
کھانے میں دارچینی اور ادرک کا استعمال بڑھا دینے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
 
50 گرام کالا زیرہ،50 گرام لاک دانہ، 50 گرام کلونجی، 50 گرام اجوائن کے پتے ان سب اجزا کو اچھی طرح پیس کے مکس کر لیں، ایک چائے کا چمچ ناشتے سے پہلے اور ایک چائے کا چمچ رات کے کھانے کے بعد 40دن تک استعمال کریں۔
 
اگر آپ خصوصاًکمر کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو پانی زیادہ سے زیادہ پیا کریں۔ پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کوپگھلاتا ہے۔
 
ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر5 منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو دورکرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ جسم کی زائد چربی کو ختم کرے گی۔
 

شیئر: