Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وکٹ کیپر

 
ڈاکٹر محمد سعید فضل کریم بیبانی۔جدہ
راجدھانی وکٹوں کے پیچھے وکٹ کیپر کی ہے
کیا قلابازی، اچھل اور کود اس بندر کی ہے
کاٹ بی ہائنڈ کرنے کیلئے چوکس ہے یہ
ہے کمر بستہ کمانڈو، میچ کا فوکس ہے یہ
کائیں کائیں قینچی جیسی زباں اسکی چلے
اسکا واویلا نہ ہو تو میچ ہی بے جاں لگے
جب سپینر بال پر آئے تو آگے آئے یہ
تھوتھنی وکٹوں کے بالکل پاس ہی لے جائے یہ
ہے سٹمپنگ کرنے کا مختار نامہ اسکے پاس
آستیں کے سانپ کی مانند ہیں اسکے خواص
پنجرے میں بند بلے باز سب اس نے کئے
جو کریزوں سے ذرا نکلے ، وہ سب آوٹ ہوئے
باو¿لر کی حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہے
پھینکنے سے پہلے ہی گڈ بال اسکو کہتا ہے
اس میں چیتے کی لپک ہے، اسپ تازی کی ادا
تیز، پھرتیلا، نڈر، چوبند، ہریالا بنا
باو¿لر کو یہ اشارے بال سے پہلے کرے
بلے بازوں کو پتہ کیا اس چھچھوندر کا چلے
آگے پیچھے، دائیں بائیں دور تک جاتا ہے یہ
بال کو باو¿نڈری لائن سے لے آتا ہے یہ
بلے بازوں کو ہراساں اور پریشاں یہ رکھے
اتنی ابا نے نہ کی نگرانی جتنی یہ کرے
بس اپیلوں پر اپیلیں کرنا ہے اسکا شعار
یہ تو ہر اک بال پر آوٹ کا ہے خواستگار
لڑ جھگڑ کر کینسل نو بال کو کروائے گا
ورنہ امپائر کو بے ایمان تک کہہ جائے گا
 
 
 
 
 

شیئر: