Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام سے 6ہزار نقلی پرزے ضبط

دمام .... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے دمام کے ایک شہری کی رپورٹ پر گودام پرچھاپہ مار کر 5ہزار سے زیادہ نقلی فاضل پرزے ضبط کرلئے ۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک شہری نے دمام میں ایک گودام کی بابت اطلاع دی تھی کہ وہا ں جعلی اور نقلی پرزے ذخیرہ ہیں۔ چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے5942جعلی اور نقلی پرزے برآمد ہوئے۔ قانونی کارروائی کیلئے مالک کو طلب کرلیا گیا۔
 

شیئر: