Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا نے ممبئی کے ساحل کی صفائی کرڈالی

بالی وڈ ہیروئن انوشکا شرما نے حال ہی میں ممبئی شہر کے ساحل سمندر پر صفائی کی۔ انوشکا نے اپنے ٹویٹر پر تازہ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ ساحل سمندر پر جھاڑو تھامے صفائی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق انوشکا شرما ہندوستانی حکومت کی جانب سے شروع کی جانےوالی صفائی مہم کا حصہ بنی ہیں ۔ اس مہم کے دوران انوشکا شرمانے ممبئی کے ساحل ورسیواپر صفائی مہم ٹیم کے ہمراہ حصہ لیا۔ گزشتہ ماہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بالی وڈ ستاروں کو صفائی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ انوشکا جلد ہی شاہ رخ اور کترینہ کےساتھ نئی بالی وڈ فلم کا حصہ بنیں گی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: