Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100فٹ لمبا”ڈائمنڈ اسٹار“ تیار

 فلوریڈا ..... خلائی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے آسمان کو روشن کرنے کیلئے ایک مصنوعی ”مینارہ نور “ تیار کرلیا ہے جو 100فٹ لمبا ہے اور جسکی مدد سے تاریک راتوں کو بھی جگمگایا جاسکتا ہے۔ یہ خلائی مجسمہ جو ایک بکس میں بند ہے جلد ہی خلا میں کھولا جائیگا۔ اسے مائی لار نامی مادے کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جو چمکنے دمکنے والی چیز ہے اور اسے ایک ہیرے کی شکل دی گئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ جب سورج کی شعاعیں اس خلائی مجسمے پر پڑیں گی تو کرہ ارض پر موجود افراد بغیر کسی دوربین یا مصنوعی سہارے کے اس روشنی کو باآسانی دیکھ سکیں گے او رجب وہ دیکھ رہے ہونگے تو انہیں احساس ہوگا کہ وہ کسی مصنوعی اور آہستہ خرام قسم کے ستارے کو دیکھ رہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ منصوبہ بنیادی طور پر جدید آرٹ ہے او راسے آربیٹل ریفلیکٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اسے اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے 2018ءمیں خلا میں پہنچایا جائیگا اور جب یہ زمین سے 350میل دور پہنچے گا تو بھی دنیا اسے دیکھ سکے گی۔

شیئر: