Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک: جنگلات کی کثیر منزلہ سیاحت

 نیسٹ ویڈ، ڈنمارک..... ڈنمارک میں آج بھی بہت سے ایسے قدیم جنگلات موجود ہیں جہاں بالعموم کسی انسان کا گزر نہیں ہوتا مگر لوگوں کی خواہش ضرور ہوتی ہے کہ وہ ان جنگلات میں جائیں اور انہیں دیکھیں۔ اطلاعات کے مطابق جنگلات اتنے گھنے  ہیں ان کے اندر راستہ بنانا جان جوکھم کا کام ہے اور اسی وجہ سے یہاں ایک ایسی گردشی راہداری تیار کی گئی ہے جو 700میٹر بلند  ہے اور جس میں 40میٹر بلند ٹاور بھی بنا ہوا ہے جہاں جاکر لوگ آس پاس کے جنگلات پر نظر ڈال سکتے ہیں۔ ٹاور تک پہنچنے کیلئے ہر چکر کو متعدد سیڑھیوں کے ذریعے عبور کرنا پڑتا ہے۔ واضح ہو کہ یہ جنگلات مقامی لوگوں میں جی سیلفیلڈ کلوسٹرز کے نام سے جانے جاتے ہیں اور کوپن ہیگن سے اس جگہ کا فاصلہ  ایک گھنٹے کی ڈرائیو کا ہے۔ جو راہداری تیار کی گئی ہے اس سے گزرنے کیلئے متعدد چھوٹی بڑی جھیلوں کو بھی عبور کنا پڑتا ہے۔کیمپ ایڈونچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے  مطابق ٹاور تک پہنچنے کے بعد چاروں جانب اطمینان سے نظر ڈالی جاسکتی ہے۔ اسکے علاوہ حال ہی میں ایک اور سیاحتی ٹاور بنانا شروع کیا گیا ہے۔ اب تک کے پروگرام کے مطابق سیاحوں کو اوپر جانے کا موقع آئندہ سال سے ملے گا اور ہزاروں افراد یقینی طو رپر اس عجیب و غریب ٹاور پر جاکر بیحد خوش ہونگے۔ واضح ہو کہ  نیسٹ ویڈ ڈنمارک کے ان علاقوں میں ہے جہاں کے بارانی جنگلات علم جغرافیہ کا ایک اہم موضوع رہے ہیں۔

شیئر: