لاہور... لاہور می ںسی ٹی ڈی نے ساندہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ 3 ملزمان فرار ہو گئے۔ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے ڈیرہ سائیں کے قریب ساندہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارود، کلاشنکوف اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ایک دہشت گرد کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی ہے جو بہاولپور کا رہائشی ہے۔دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان الاحرار گروپ سے ہے ۔ لاہور میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا جسے ناکام بنادیا گیا۔