راہول جہاں جاتے ہیں کانگریس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑتا ہے، یوگی
گورکھپور۔۔۔۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی جہاں بھی جاتے ہیں وہاں کانگریس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ گورکھ پورمیں اپنے قیام کے دوران یوگی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت راہول گاندھی گجرات میں گھوم رہے ہیں، وہاں بھی کانگریس کی شکست اور بی جے پی جیت یقینی ہے۔گجرات الیکشن میں تشہیر کیلئے اسٹار پرچارک کے طور پر حصہ لینے سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کے’’ اسٹار پرچارک ‘‘تو صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی کے صدر امیت شاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی قیادت جہاں بھیجے گی وہاں جائیں گے۔