Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھی شادی کا ارادہ نہیں، سوناکشی

ممبئی....بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ سناکشی نے کہا ہے کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز کررکھی ہے۔ فلمی دنیا میں مزید اپنا نام بنانا چاہتی ہوں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ویسے تو فلم انڈسٹری میں ہر اداکار ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں ہوتا ہے جو اچھی بات ہے۔ اس سے بالی وڈ کو معیاری فلمیں ملتی ہیں تاہم شا ہ رخ خان ، عمران خان ، سلمان خان ، اکشے کمار ، اجے دیوگن جیسے بڑے اداکاروں کیساتھ کام کر نے بڑا مزہ آتا ہے۔ ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے اچھے اور بڑے سے بڑے اسٹار کیساتھ کام کروں کیونکہ فلم میں ایسے اداکاروں کے شامل ہونے سے فلم کے ہٹ ہونے کا چانس بہت زیادہ ہوتاہے ۔

شیئر: