میٹرو ریاض کے اسٹیشنوں کا نقشہ جاری
ریاض...ریاض ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ ٹرین منصوبے کا نقشہ جاری کردیا۔اس میں واضح کیا گیا ہے کہ ریاض میٹرو کےلئے بسوں کی 22 روٹس بنائی جائیں گی۔ 4درجے کی ہونگی۔ مجموعی طور پر1200کلو میٹر کا سفر طے کیا کرینگی۔6765اسٹیشن ہونگے۔ یہ منصوبہ فرانس کی آر اے ٹی ٹی کمپنی اور سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی (ساپٹکو) مل جل کر نافذ کررہی ہیں۔ گاڑیوں کیلئے 4مقامات پر پارکنگ کا بندوبست ہوگا۔ ہر ایک میں 200تا 600گاڑیوں کی گنجائش ہوگی۔