اسلام آباد... احتساب عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں حسن، حسین اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت جبکہ صاحبزادی مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی گئی۔شریف خاندان کے خلاف3 نیب ریفرنسوں کی سماعت پیر کو ہوئی۔ نوازشریف کے بچوں اور داماد کی عدم پیشی پر ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث حسن،حسین،مریم اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے آئندہ تاریخ پر ضرور پیش ہوں گے۔عدالت نے وکلا کی یقین دہانی کے باوجود مریم، حسن، حسین اور کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔