مظفر آباد... لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ ایک شہری جاں بحق جبکہ5 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نیزہ پیر اور دیگوار سیکٹر میں شہری آباد ی کو نشانہ بنایا گیا۔ دیگوار گاوں میں بزرگ شہری محمد دین جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا محمد جمیل زخمی ہوگیا۔گولہ بار ی کے باعث علاقے میں تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی ۔ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ہندوستانی فائرنگ کے باعث شہری آبادی میں خوف وہراس ہے۔