Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک سعودی بری فوجی مشقیں شروع

تبوک ..... سعودی پاکستانی افواج نے پیر کو سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں بری فوجی مشقوں ”کاسح1 “ کا آغاز کردیا۔ فوجی پریڈ دستے کے کمانڈر نے اجازت لیکردونوں ملکوں کے پرچم بلند کئے۔ پھر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ فریقین کے کمانڈروں نے تقاریر کیں۔ قرآن کریم کی تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا۔ شمال مغربی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل ظافر الشہری اس موقع پر موجود تھے۔ شمال مغربی ریجن آپریشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر یوسف الشہرانی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ” کاسح 1 “ ( ملیامیٹ کردینے والی ) فوجی مشقوں کا مقصد تجربات او رفنون حرب کا تبادلہ نیز دونوں ملکوں کی بری فوجوں کی کارکردگی کا معیار بلند کرنا ا ور جدید تر کرنا ہے۔ الشہرانی نے توجہ دلائی کہ فریقین نے ان مشقوں کی تیاری کیلئے بہت اچھے انداز سے تیار کی ہے۔ پاکستانی دستے کے کمانڈر بریگیڈیئر محمد عارف نے کاسح 1کی مشقوں میں شرکت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کی فوج سعودی عرب اور اسکی بری افواج کے ساتھ تعاون کی طویل تاریخ رکھتی ہے۔ دونوں ملکوں کے فوجی ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں۔ دونوں کے تعاون کی تاریخ مشترک ہے۔ نئی مشقوں کے ذریعے جنگی خطرات سے نمٹنے کے نئے طور طریقے اپنائے جائیں گے۔ پاکستانی فوج اس قسم کے خطرات سے نمٹنے کے کامیاب تجربات کرچکی ہے۔ شمالی ریجن کے کمانڈر ظافر الشہری نے پاکستانی فوج کے تجربات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی مشقوں کے دوران ہماری فوج برادر ملک پاکستان کی فوجی صلاحیتوں سے استفادہ کریگی۔ ان مشقوں میں سعودی بری فوج کے وہ نوجوان شریک ہیں جنہوں نے جنوبی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے قابل قدر کارنامے انجام دیئے ہیں۔ ہمیں اللہ رب العزت کی ذات سے پورا یقین ہے کہ نئی فوجی مشقوں کے اہداف پورے ہونگے۔

شیئر: