Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھانے کا اعلان کردیا

ریاض.... خلیجی ممالک نے اکتوبر 2017 ءسے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھانے کا اعلان کردیا۔ متحدہ عرب امارات، قطر اور سلطنت عمان نے اپنے یہاں نرخوں میں اضافے سے رائے عامہ کو آگاہ کردیا۔ " ارقام" ویب سائٹ کے مطابق سلطنت عمان نے گزشتہ ماہ کے پٹرول نرخ برقرار رکھے ہیں البتہ ڈیزل اور اعلیٰ درجے کے پٹرول کے نرخ بڑھا دیئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے اکتوبر 2017 ءکے حوالے سے پٹرول کے نرخوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔ امارات کے بعد دوسرا نمبر سلطنت عمان پھر قطر اس کے بعد بحرین ، کویت اور آخر میں سعودی عرب کا نمبر ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ سعودی عرب جلد ہی بجلی اور پٹرول کے نرخ بڑھائے گا ۔ ابھی تک اضافے کی قدر اور عملدرآمد کی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے۔ سعودی عرب محدود اور متوسط آمدنی والے شہریوں کو پٹرول اور بجلی کے نرخ بڑھانے سے ہونے والے نقصان کا تدارک زر تلافی دے کر کرے گا۔ اس کے لئے سعودی عرب نے " حساب المواطن" ( سٹیزن اکاﺅنٹ ) کے نام سے ایک اسکیم کا اعلان کررکھا ہے۔ پٹرول ، ڈیزل کے نرخوں میں متوقع اضافے کے باوجود خیال یہی ہے کہ سعودی عرب میں خلیج کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخ کم ہی رہیں گے۔ 

شیئر: