Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد...صدر ممنون نے وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی ۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ 6 اکتوبر کو ریٹائرہوجائیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر ممنون کو وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقررکرنے کی سمری بھجوائی تھی۔ ظفرمحمود عباسی پاک بحریہ کی سنیارٹی لسٹ میں سرفہرست ہیں۔ اس وقت نیول ہیڈکواٹرمیں چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ڈی جی پاکستان میری ٹائم بھی رہ چکے ہیں۔

شیئر: