Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ نے دبئی میں کاروبار شروع کردیا

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں زیورات کا کاروبار شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے دبئی کے معروف تجارتی مرکز میں جیولری کے 2 شوروم بنائے ہیں جن کا باقاعدہ افتتاح آئندہ دو سے 3 روز میں کردیا جائے گا۔ سونے کی خرید و فروخت کی مشہور کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر کرینہ کپور ایک ہی روز دونوں شورومز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔ مذکورہ کمپنی نے اپریل 2013میں کرینہ کپور اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھاکرینہ کپور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد طویل عرصے بعد ستمبر میں اسکرین پر واپسی کی اور اب ان کا تمام تر فوکس اپنے کام پر ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: