راولپنڈی ... ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ بلا اشتعال فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ہندوستانی فورسز نے راولا کوٹ اور چری کوٹ سیکٹر میںکاکوٹا، شفر، سیریان اورناراکوٹ کی آبادی کو نشانہ بنایا۔گاوں شفرمیں ایک گولہ سخی کیانی ک کے گھر پر گرا۔جس سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 ہندوستانی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ 5 فوجی زخمی ہوئے۔ ہندوستانی فورسز کی چیک پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ایل او سی کے دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال جنوری سے اب تک ہندوستانی فوج کی بالااشتعال فائرنگ سے 36 پاکستانی شہری جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے۔