ترمیمی بل منظور،ختم نبوت کا پرانا حلف نامہ بحال
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
اسلام آباد... قومی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی میں حلف نامے میں تبدیلی ختم کرنے کی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ وزیر قانون زا ہد حامد نے الیکشن بل2017 میں ترمیم کا بل پیش کیا۔ زاہد حامد نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں 8 قوانین کی شقوں پر طویل بحث کی گئی تھی۔تمام سیاسی پارٹیوں نے محسوس کیا کہ اس معاملے کو چھیڑنا ہی نہیں چاہئے تھا ۔اصل قانون میں جو شکل ہے اسے اسی طرح بحال کیا جانا چاہیے۔ تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ دونوں شقوں کو لفط بہ لفظ 2002 کی طرح بحال کیا جائے۔ایوان نے حلف نامے میں تبدیلی ختم کرنے کی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ امیدواروں سے متعلق ختم نبوت کا پرانا حلف نامہ بحال ہوگیا ۔ ترمیمی بل اب سینیٹ سے بھی دوبارہ منظور کرایا جائے گا۔