مودی اور ادتیہ بڑے اداکارہیں،پرکاش راج
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
بالی وڈ اداکار پرکاش راج نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کوصحافی گوری لنکیش کے قتل پر خاموش رہنے پر کھری کھری سنادیں۔پرکاش راج نے مودی اور ادتیہ ناتھ کو بڑا اداکار قرار دیا اور کہا کہ گوری لنکیش کے قتل پر ان کی خاموشی سینا چھلنی کررہی ہے۔اس زبردست اداکاری پر میرے سارے ایوارڈز ان کی جھولی میں ڈالنے چاہئیں۔کئی بالی وڈ فلموں میں ویلن کا کردار نبھانے والے پرکاش راج نے سماجی کارکن اور صحافی گوری لنکیش کے قتل پر مودی کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیا۔ پرکاش راج کے سچ بولنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا کے انتہا پسندوں نے باقاعدہ محاذ کھڑا کرلیا ہے۔
اداکار