حوثی باغیوں نے 613اساتذہ کو اغوا کرلیا
صنعاء۔۔۔۔مغوی یمنیوں کی ماؤں کی تنظیم نے واضح کیا کہ حوثیوں نے گھروں اور اسکولوں سے تقریباً613اساتذہ اور اسکالرز اغواکرلئے۔ تنظیم نے توجہ دلائی کہ ہمارے اساتذہ کا وقار جیلوں میں مجروح کیا جارہا ہے ۔ حوثی اور صالح کے فوجی انہیں معمولی ترین انسانی حقوق سے محروم کئے ہوئے ہیں۔یمنی ماؤں نے عرب اساتذہ کی تنظیم ، بین الاقوامی اساتذہ کی تنظیم ، یونیسکواور ایسسکو سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے ان کے بیٹوں کو رہائی دلائیں ۔ اقوام متحدہ اور مختلف ادارے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ تنظیم نے واضح کیا کہ دنیا بھر کے اساتذہ علم کی روشنی پھیلانے کے زریں سلسلے سے جڑے ہوئے ہیں لہذا سب لوگ مل جل کر مغوی یمنی اساتذہ کو جیلوں کی تاریکی سے نجات دلانے کی فکر کریں۔