شاہ سلمان سے روسی وزیر دفاع کی ملاقات
ماسکو۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور روسی وزیر دفاع نے ماسکو میں مذاکرات کئے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔ روسی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں علاقائی امن کے مسائل پر تبادلہ خیال کی تجویز رکھی۔ انہوں نے شاہ سلمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا مجھے یقین ہے کہ روسی صدر کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جہت میں موثر ثابت ہونگے۔روسی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری اس بدی سے لڑنے کیلئے صف بستہ ہوجائے۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے اہم عہدیدار موجود تھے۔