ترکی میں امریکی قونصلیٹ کا ملازم گرفتار
واشنگٹن … ترکی نے استنبول میں امریکی قونصلیٹ کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا ۔امریکہ نے کہا ہے کہ اسے استنبول میں اپنے قونصلیٹ کے مقامی ملازم کی گرفتاری پرتشویش ہے۔ سفارتی کارکن کو امریکہ میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک کے ساتھ مبینہ رابطوں کے باعث گرفتار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیاہے کہ لگائے گئے الزمات درست نہیں۔ واضح رہے کہ ترک حکومت گولن کو گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کا ذ مہ دار قرار دیتی ہے۔ترک حکام نے موقف اختیار کیا کہ ترک باشندے کو عدالتی احکامات پر حراست میں لیا گیا۔