Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل میں نرسری کے بچوں کو زندہ جلا دیا

ریوڈی جنیرو…  برازیل میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے نرسری کے بچوں پرپٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ 4  بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست مین اس گیرائس میونسپل ایجوکیشن سینٹر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بچوں کی عمریں 2 سے 4 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں ۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے اسکول کے نرسری سیکشن میں موجود بچوں پر پٹرول چھڑکا اور پھر انہیں آگ لگا دی۔ بچوں کے ساتھ خود کو بھی آگ لگالی۔ حملہ آورنے نرسری سیکشن میں آنے سے قبل ایک ٹیچر کو کمرے میں بند کرکے اسے بھی زندہ جلا دیا۔ 40 کے قریب افراد بری طرح جھلسے ہیں، متعدد بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں 15 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سیکیورٹی گارڈ کے اس حملے کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

شیئر: