Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب اختر لاہور قلندرز میں شامل

لاہور: پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے اور انھیں ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے ۔لاہور قلندرز فرنچائزکے مالک رانا فواد نے پریس کانفرنس کے دوران شعیب اختر کو لاہور قلندرز کا مینٹور مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر جنوبی افریقہ کی گلوبل لیگ میں ڈربن قلندرز کے بھی مینٹور ہوں گے۔اس موقع پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ لاہورقلندرز کی خوبی ہے کہ یہ کام کرتے ہیں اور حال ہی میںلاہور قلندرز نے ملکی سطح پرجو ٹرائلز کرائے وہ پچھلے 30 برس میں نہیں دیکھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فاسٹ بولنگ میں جارحانہ انداز واپس لانا ہے اور کوشش کروں گا کہ فاسٹ بولنگ کے شعبے کو نکھاروں۔اس موقع پر لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ قلندرز فیملی میں اچھے لوگوں کا آنا ضروری ہے، شعیب اختر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

شیئر: