Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستونگ میں بس اور وین میں تصادم،15ہلاک

  کوئٹہ ... بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہفتے کی صبح مسافر بس اور وین کے درمیان تصادم میں15 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق مسافر کوچ پکنک پر جارہی تھی کہ مستونگ کے علاقے دشت میں بولان روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار وین سے ٹکراگئی ۔لیویز اور ایف سی ذرائع کے مطابق حادثے میں دونوں گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ لاشوں کو بس اور وین کاٹ کر نکالا گیا۔ 

شیئر: