سنیتا مارشل ” بے وفا “ میں شامل
اداکارہ سنیتا مارشل کو پروڈیوسر اعجاز اسلم کی نئی ڈرامہ سیریل ” بے وفا “ میں کاسٹ کر لیا گیا جبکہ آصف رضا میر بھی پہلی مرتبہ اداکار فیصل قریشی کے والد کاکردار ادا کررہے ہیں۔ اس ڈرامہ سیریل میں سنیتا مارشل مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں کامران جیلانی، عالیہ علی، فیصل قریشی، آصف رضا میر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر سید علی رضا اسامہ اور پروڈیوسر اعجاز اسلم ہیں جو خود بھی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کررہے ہیں۔