یوپی: آئندہ انتخابات میں 100فیصد الیکٹرانک پولنگ کا فیصلہ
لکھنؤ۔۔۔۔۔اتر پردیش کے چیف الیکشن افسر ایل وینکٹیشور لو نے کہا کہ مرکزی الیکشن کمیشن نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں100 فیصد ووٹنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ساتھ ووٹر ویریفائڈ پیپر آڈٹ ٹرائل (وی وی پیٹ) مشین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکے بعد ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ پر چرچا اپنے آپ ختم ہو جائیگی۔ وہ کمشنر آڈیٹوریم میں دیوی پاٹن منڈل کے تمام ضلع کے مجسٹریٹوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں کی جسمانی توثیقی و سوبھاجن اور سروس ووٹروں کی فہرست تشکیل کی ترقی کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات کررہے تھے۔ چیف الیکشن افسر کا عہدہ قبول کرنے کے بعد ضلع کے ایک روزہ دورے پر وینکٹیشور لو یہاں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوئی گنجائش ہی نہیں لیکن گزشتہ دنوں کچھ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد اس کو لے کر طرح طرح کی باتیں کی گئیں۔ کچھ لوگوں نے سیاسی ایجنڈہ کے تحت یا جہالت کے سبب اس پر خوب بحث کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام لوگوں کے درمیان سے غلط فہمیاں دور کرنا چاہتا ہے۔