ٹورانٹو کا پانڈہ بچوں میں مقبول
ٹورانٹو ..... مقامی چڑیا گھر کا ایک حصہ ریچھوں اور پانڈہ کے بچوں کے لئے وقف کردیا گیا ہے تاکہ وہ وہاں کھیل کود کرسکیں۔ اس مقصد کے لئے درختوں کی شاخوں کی مدد سے سیڑھیاں بھی بنائی گئی ہیں اور انکے پھسلنے کیلئے انتظامات بھی کئے گئے ہیں تاہم اتنے مشہور چڑیا گھر کا سب سے مقبول حصہ بھی یہی ہے جہاں یہ لوگ رہتے ہیں۔ یہاں رہنے والے ریچھ اور پانڈہ کے بچوں کی جو وڈیوز جاری ہوئی ہیں وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔اس چڑیا گھر میں ریچھ کے بچے بھی ہیں مگر زیادہ مضحکہ حرکتیں پانڈہ کے بچے کرتے ہیں جنہیں لوگ بیحد دلچسپی اور حیرت سے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں تاہم اطلاعات کے مطابق یہ سب کچھ ان بچوں کی دوسری سالگرہ کے موقع پر دیکھنے میں آیا ہے جب انہیں مستیاں کرنے کی کھلی چھٹی دیدی گئی تھی۔ وڈیو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایسی حرکتیں بھی کررہے ہیں جن کے نتیجے میں انہیں چوٹ بھی لگ سکتی ہے اوروہ زخمی بھی ہوسکتے ہیں مگر ان کے انداز سے پتہ بھی نہیں چلتا کہ انہیں ذرا بھی تکلیف ہوتی ہے یا تکلیف ہونے کی فکر ہے۔ اس موقع کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں مگر وڈیو دیکھنے کا الگ ہی مزا ہے۔ وڈیو میں ان بچوں کی خرمستیوں کو دیکھا جاسکتا ہے خاص طور پر یہ منظر بیحد مضحکہ خیز ہے کہ جب وہ اوپر سے نیچے اچھلتے کودتے آتے ہیں۔ وڈیو میں ایک مرحلے پر پانڈہ بچہ اپنے منہ کے بل نیچے آگرمگر کیا مجال کہ اس نے تکلیف کا کوئی اظہار کیا ہو۔ بچوں میںاس حوالے سے یہ وڈیو بیحد مقبول ہورہی ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس کے وائرل ہونے میں چند لمحوں کی دیر ہے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وڈیو جاری کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ وہ بتا سکیں کہ یہاں ان پانڈہ کے بچوں کو کتنا اچھے طریقے سے رکھا جاتا ہے۔